رمضان بخیریت
وعافیت ختم ہوا اور اب عید زوروشورسے جاری ہیں.عید خدا کی طرف سے انعام ہے
ان لوگوں کے لئے جنہوں نے اپنے نفس کو قابو میں کرنے کی کوشش کی اور الله
سے ناطہ جوڑا.رمضان میں الله کی ایک اور خاص رحمت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ
شیطان کو قیدی بنا لیتا ہے اور پھر پورے رمضان شیطان آپ کو تنگ نہیں کرتا
اور اس طرح آپ کو صرف اپنے نفس کو ٹریک پر لانے کا کام رہ جاتا ہے.زنجیر
میں جکڑا شیطان رہائی پاتے ہی نفس کو اپنا غلام بنانے میں لگ جاتا ہے
کیونکہ رمضان میں یہ قیدی شیطان بہت فارغ ہوتا ہے اس لئے عید میں بہت سے
منصوبوں کہ ساتھ آتا ہے تو ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی منصوبہ بندی کہ ساتھ
تیار اور ڈٹے رہے اور اپنے آپ کو قابو میں رکھے اور زنجیر کہ شیطان کو واپس
زنجیروں میں لوٹا کر قید کی سزا دیں. الله ہمیں اپنی پناہ میں رکھیں اور
شیطان کہ حملوں سے ہمیں بچائے رکھیں.
آمین.
No comments:
Post a Comment