Friday, August 24, 2012

باتوں کی پلیٹ

اگر آپ کی بات سہی ہو پر آپ کا اندازگفتگو سہی نہ ہو تو آپ کی بات قابل قبول نہیں سمجھی جاتی. کھانا کتنا ہی اچھا ہو پراگر گندی پلیٹ میں سرو کیا جائے تو کوئی کھانا پسند نہیں کرے گا. اس لئے ہمیں اپنی باتوں میں نرم لہجے کا استعمال کرنا چاہیے اور بری بات اور نہ شائستہ گفتگو سے پرہیز برتنا چاہیے.

Wednesday, August 22, 2012

زنجیر کا شیطان


 رمضان بخیریت وعافیت ختم ہوا اور اب عید زوروشورسے جاری ہیں.عید خدا کی طرف سے انعام ہے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے اپنے نفس کو قابو میں کرنے کی کوشش کی اور الله سے ناطہ جوڑا.رمضان میں الله کی ایک اور خاص رحمت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ شیطان کو قیدی بنا لیتا ہے اور پھر پورے رمضان شیطان آپ کو تنگ نہیں کرتا اور اس طرح آپ کو صرف اپنے نفس کو ٹریک پر لانے کا کام رہ جاتا ہے.زنجیر میں جکڑا شیطان رہائی پاتے ہی نفس کو اپنا غلام بنانے میں لگ جاتا ہے کیونکہ رمضان میں یہ قیدی شیطان بہت فارغ ہوتا ہے اس لئے عید میں بہت سے منصوبوں کہ ساتھ آتا ہے تو ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی منصوبہ بندی کہ ساتھ تیار اور ڈٹے رہے اور اپنے آپ کو قابو میں رکھے اور زنجیر کہ شیطان کو واپس زنجیروں میں لوٹا کر قید کی سزا دیں. الله ہمیں اپنی پناہ میں رکھیں اور شیطان کہ حملوں سے ہمیں بچائے رکھیں.
 آمین. 

Monday, August 20, 2012

آغاز

آج ہم اپنے بلاگ میرا خیال کی ابتداء کررہے ہے. امید ہے آپکو یہ بلاگ پسند آئے گا. تو میرا خیال آپکو جنم دن مبارک ہو.

عید مبارک

السلام علیکم آپ سب کو عید کی ڈھیروں مبارک باد...